پیٹرولیم ڈیلرز پروٹیکشن میکنزم بننا چاہیے، ناصر حیات مگوں

487
ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

کراچی(کامرس رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پیٹرولیم ڈاؤن اسٹریم سیکٹر میں موجودہ اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے لیے کا روباروں کو تحفظ فراہم کرے۔انہو ں نے مزید کہاکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی پہلے ہی کافی دباؤ میں ہے اور مستقبل قریب میں بھی اسی طرح رہے گی، جس کی وجوہات میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، روپے کی قدر میں کمی اور بے یقینی شامل ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کی وجہ سے پٹرولیم ڈیلرز کے لیے کاروبار کرنے کی لاگت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے؛جس میں کم از کم اجرت 25,000روپے، فیول کی قیمتوں میں افراط زر کی وجہ سے ڈیمانڈ میں کمی اور کم ہوتے ہو ئے پرافٹ مارجن نے اس شعبہ کو غیر منافع بخش بنا دیا ہے ۔ انہوں نے اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا کہ اگر یہ شعبہ طویل مدتی طور پر بھی غیر منافع بخش ہو گیا تو اس شعبے میں مزید سرمایہ کاری رک جائے گی اور یہ ملک کی فیول سپلا ئی سیکیورٹی کے لیے ایک خوفناک صورتحال ہوگی۔میاں ناصر حیات مگوں نے وضاحت کی کہ پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن بلتر تیب 3.91 روپے اور 3.30 روپے فی لیٹرہے۔