کاٹی میں آتشزدگی ،بروقت کارروائی پر اظہار تشکر

222

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر سلمان اسلم نے گزشتہ روز کورنگی سیکٹر15 اور 27 میں آتشزدگی کے واقع میں کاٹی کے فائر ٹینڈرز کی بروقت کارروائی پر تشکر کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور گورنر سندھ کے تعاون سے فائر ٹینڈرز کی فراہمی سے صنعتی علاقے میں آتشزدگی کی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنا ممکن ہوا۔ کاٹی کے فائر ٹینڈرز اطلاع ملتے ہی فوری طور پر روانہ ہوئے اور موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس سے شدید جانی اور مالی نقصان سے بچ گئے۔ اس موقع پر سلمان اسلم نے کاٹی کے سابق صدر اور قائمہ کمیٹی برائے فائر اسٹیشن کے چیئرمین سلیم الزماں کی جانب سے آگ کو فوری قابو پانے کے لئے فائر ٹینڈر کو دیئے گئے احکامات اور موثر اقدامات کو بھی سراہا۔ صدر کاٹی نے کہا کہ اس واقع سے صنعتکاروں میں اعتماد بڑھا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت سندھ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب، کراچی میونسپل کارپوریشن(کے ایم سی) اور بلدیاتی افسران کے تعاون کے شکر گزار ہیں جنہوں نے فائر ٹینڈرز کیلئے عملہ فراہم کیا جن کی مدد سے گزشتہ روز ایک بڑے جانی اور مالی نقصان سے بچ گئے۔