ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں ،غالب نشتر

214

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (KMBL) پاکستان کا ایک معروف مالیاتی ادارہ ہے، جو پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی صحت، تعلیم اور معیار زندگی کو بلند کرنے کے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اپنے فلاحی اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے حال ہی میں رحیم یار خان کے علاقے میں ’’کارپوریٹ سماجی ذمہ داری‘‘(CSR)کی دو سرگرمیاں منعقد کیں۔ اس دوران بینک نے پانی کو صاف کرنے کاایک فلٹریشن پلانٹ اور واٹر کولر عطیہ کیا جبکہ گورنمنٹ شملہ لنگھ اسکول، یونین کونسل میانوالی شیخاں،کچا بابلہ اور گورنمنٹ پبلک ا سکول بستی دھریگڑا، کوٹ فقیرا کے مستحق طلباء میں سینکڑوںاسکول بیگز اور اسٹیشنری کا سامان تقسیم کیا۔اس اقدام کے پیچھے پاکستان میں ان لاکھوں بچوں کو بااختیار بنانے کا مقصد شامل ہے جو بنیادی طور پر مالی مجبوریوں کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔