کریم نے حفاظتی پروٹوکولز کو مزید مضبوط بنا لیا

300

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کریم نے حفاظت کی اپنی وابستگی کو ترجیح دینے اور سروس کی بہتری کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے مخصوص ایجنسیوں بشمول محافظ اور او ایل ایکس کار پرو کے تعاون سے اپنے حفاظتی پروٹوکولز کو مزید مضبوط کیا ہے اور نئے جدید ترین ٹیک سیفٹی فیچرز سے چہرے کی شناخت اور جانچ کا آغاز کر دیا ہے۔ کریم ،پاکستان میں رائیڈ سے متعلق سروس فراہم کرنے والا سرفہرست ادار ہ ہے اور ملک میں تحفظ اور حفاظتی پروٹوکولز کو بہتر بنانے کیلئے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ رائید ہیلنگ سروس کو مزید محفوظ بنانے کیلئے، کریم اپنے تمام کیپٹنز کی نادرا اور پولیس کے تصدیقی پورٹلز کے ذریعے ان کے پس منظر یا کسی بھی قسم کے غیر قانونی ریکارڈ کی مکمل جانچ کیلئے فعال اسکریننگ کا عمل شروع کر رہا ہے۔