پیرس ٹیکس ورلڈ 7 فروری 2022 ء سے شروع ہوگی

100

کراچی(کامرس رپورٹر) ملبوسات کی3روزہ عالمی نمائش ٹیکس ورلڈ7 فروری 2022 سے شروع ہوگی جو 9فروری تک جاری رہے گی۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) مذکورہ نمائش میں پاکستان پویلین کے ساتھ شرکت کرے گی۔ “ٹیکس ورلڈ اپیرل سورسنگ پیرس” کا انعقاد پیرس میں ہوگا ۔ پیرس دنیا کے بڑے فیشن دارالحکومتوں میں سے ایک کے طور پر یورپ، مغربی اور مشرقی اور مشرق وسطی کی مارکیٹوں میں برانڈز کو فروغ دینے اورانہیں فروخت کرنے کے لیے بہترین جگہ ہے۔