رمیز راجا کی کفایت شعاری،اخراجاتی رپورٹ عام کردی گئی

595

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ چیئرمین رمیز راجا اور سابق چیئرمین احسان مانی کے اخراجات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔پی سی بی کی غیر ترمیم شدہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 13ستمبر کو بورڈ کے معاملات سنبھالنے والے رمیز راجا ذاتی حیثیت میں کوئی مراعات نہیں لے رہے، انہوں نے 70ہزار روپے کا ڈیلی الائونس بھی نہیں لیا جو ان کا استحاق تھا۔ ان کے کھاتے میں صرف ایک لاکھ 50ہزار 424روپے موجود ہیں، اندرون ملک سفری اور ہوٹل اخراجات کی مد مں 67ہزار 945روپے خرچ ہوئے، 54ہزار 247روپے ڈرائیور جبکہ 21ہزار 600روپے سیکیورٹی گارڈ یا ملازم کے اخراجات ہیں۔ بزنس انٹرٹیمنٹ کی مد میں 6 ہزار 632 روپے ہیں۔ رمیز راجا پیٹرول، موبائل، گھر کا کرایہ، گھریلو ڈرائیوراور میڈیکل سمیت بہت سی مراعات سے استفادہ نہیں کررہے جو سابق سربراہان لیتے رہے ہیں۔سابق چیئرمین احسان مانی کے تین سالہ دور میں 3کروڑ 61لاکھ،63ہزار 835روپے کے اخراجات تھے۔ احسان مانی نے اس عرصے میں ایک کروڑ 54لاکھ 14ہزر 540روپے کے الاونسز استحقاق کے باوجود نہیں لیے۔ اس سے پہلے نجم سیٹھی کے دور میں 4کروڑ 5لاکھ 39ہزار کے اخراجات ہوئے تھے۔