عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلبہ نے خدمت خلق کا بیڑا اٹھا لیا ہے، شعیب زیدی

225

کراچی(رپورٹ :حماد حسین)قائم مقام ڈائریکٹر یوآئی ٹی شعیب زیدی کا کہنا ہے کہ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلبہ نے خدمت خلق کا بیڑا اٹھا لیا ہے، انجینئرنگ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سروس کورس بھی نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔

شعیب زیدی نے کہا کہ  اس پروگرام میں مختلف مہم کے ذریعے طلبہ کو معاشرے کے مسائل سے آگاہ کروایا جاتا ہے، اس مضمون کا مقصد طلبہ میں خدمت انسانی کا جذبہ ابھارنا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کمیونٹی سروس پراگرام میں دس  پروگرام متعارف کروائے گئے ہیں،  جن میں سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی مدد کرنا، سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی تربیت کرنا، غریبوں کو کھانا کھلانا، سردیوں،گرمیوں میں غریبوں کوکپڑے فراہم کرنا، پارکوں کی صفائی کرنا، کرئیرکاؤنسلنگ، خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنااور ساحل سمندر کی صفائی جیسے پروگرام شامل ہیں۔

قائم مقام ڈائریکٹر یوآئی ٹی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ میں مینیجمنٹ اسکلز میں اضافے کا سبب بنتی ہے اور پروفیشنل تعلقات بھی بڑھتے ہیں۔ کمیونٹی سروس پروگرام ، خاص کر ہیلتھ اورایجوکیشن کے مسائل کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یو آئی ٹی کمیونٹی سروس پروگرام میں یوایس ایڈ اور پیشنٹ ایڈ فاونڈیشن جناح اسپتال جیسے بڑے نام کے علاوہ مزید 20 سے زائد  این جی اوز مدد کر رہی ہیں۔