کتب بینی کے شوقین 79 سالہ شخص نوجوانوں کیلئے ایک مثال

578

ترکی کے صوبہ کہرامنمارس میں رہنے والے 79 سالہ حاسی احمد گونن اپنی کتاب پڑھنے کی عادت سے نوجوانوں کے لیے ایک مثال قائم کر رہے ہیں۔

گونن نے 21 سال کی عمر میں اس وقت پڑھنا لکھنا سیکھا جب انہوں نے فوجی سروس کے بعد تعلیمی کورسز میں شرکت کی، اور کتابیں پڑھنا تب سے ان کی پسندیدہ سرگرمی رہی ہے۔

وہ اپنے پڑھنے کو بہتر بنانے کے لیے کہرامنمارس میٹروپولیٹن میونسپلٹی پبلک لائبریری کے رکن بھی بن گئے۔

آٹھ بچوں کے باپ اور 15 پوتوں کے دادا، گونن نے گزشتہ تین سالوں میں تقریباً 500 کتابیں پڑھ ڈالی ہیں اور ان کے اردگرد کے لوگ انہیں “کتابی کیڑا” کہتے ہیں۔