تورات کے 1000 سال پرانے سنہری نسخے

590

ترک پولیس نے تورات کے کم از کم پانچ قدیم نسخے اسمگلنگ سے بازیاب کرلیے جن میں سنہرے رنگ کی تحریریں ہیں۔

انسداد اسمگلنگ ٹیموں نے مجرمانہ سرگرمی کی اطلاع کے بعد جنوب مشرقی صوبے ماردین میں آپریشن کیا جہاں سے غیر قانونی طریقے سے ملک میں لائے گئے توراتی مخطوطات کو قبضے میں لے لیا گیا۔

صوبائی سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے فوٹیج جاری کی جس میں قدیم مقدس کتب کو دکھایا گیا ہے جو تقریباً 1000 سال پرانے ہیں اور مختلف جانوروں کے چمڑے سے بنے ہیں جن پر سونے کا کام کیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 1250 سال قبل کا تورات کا سب سے پرانا مکمل طومار اٹلی کے شہر بیلا میں ایک عبادت گاہ میں رکھا ہوا ہے۔