سندھ حکومت کا 4 نومبرکو چھٹی کا اعلان

469

کراچی : سندھ حکومت نے 4 نومبرکو دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندو کمیونٹی کے لیے  چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے دیوالی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے 4نومبر بروز جمعرات کو چھٹی کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر کے سرکاری اور نجی اداروں میں ہندو اقلیتی ملازمین کوجمعرات کی چھٹی دی جائےگی ، ہندوملازمین کو چھٹی دینے کا مقصد اُن سے اظہاریکجہتی کرنا ہے۔

خیال  رہے کہ ہندو برادری ہر سال موسم بہار میں دیوالی کے مذہبی تہوار کو مناتے ہیں،اس مذہبی رسم کی تیاریاں نو دن قبل شروع ہوجاتی ہیں اور دیگر رسومات 5 دن تک جاری رہتی ہیں۔