سندھ: محکمہ خوراک کے گوداموں سے 16لاکھ ٹن گندم غائب

700

کراچی: سندھ کی گندم اس بار چوہوں نے نہیں سرکاری افسران کھاگئے، محکمہ خوراک کے گوداموں سے 8ارب روپے کی 16لاکھ ٹن گندم غائب ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ خوراک کے گوداموں میں 83کروڑ روپے کی گندم رکھے رکھے خراب ہوگئی، اس بات کا اعتراف محکمہ خوراک نے سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا تھا، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے بھی اب تک کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے وزراء نے کئی بار سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ حکومت سرکاری گندم ریلیز نہیں کررہی، پیپلز پارٹی کی حکومت کی حکومت عوام سے 2 وقت کی روٹی بھی چھین رہی ہے۔