یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

538

اسلام آباد: ایک بار پھر یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے،آئل اینڈ گیس ریگولیرٹی  اتھارٹی  ( اوگرا ) سمری 30 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھیجنے والی سمری میں پیٹرول 8 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے 9 روپے، مٹی کا تیل 7 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

 عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تاریخی بے قدری کے باعث یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جس کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔