افغانستان میں داعش سے متعلق ایک بڑی وارننگ

325

کابل: ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان کے اندر دہشت گرد گروہوں کو روکا نہ گیا تو وہ چھ ماہ کے اندر بین الاقوامی سطح کے حملے کر سکتے ہیں۔

افغانستان ٹائمز کے مطابق امریکی فوج کے  انخلا کے بعد افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو خطاب کرتے ہوئے امریکی محکمہ دفاعی پالیسی کے انڈر سیکریٹری کولن کاہل نے کہا، “ہم انٹیلی جنس کمیٹی کے موجودہ جائزوں کے مطابق داعش ایسا منصوبہ سرانجام دینے کا ارادہ رکھتی ہے. ISIS کو چھ یا 12 ماہ کے اندر اندر یہ صلاحیت پیدا کرسکتی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ تاہم القاعدہ کے لیے ایسی صلاحیت کو دوبارہ تشکیل دینے میں ایک یا دو سال کا عرصہ لگے گا۔ ہمیں چوکنا رہنا ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ جیسا کہ ہم جانتے ہیں ختم ہوچکی ہے لیکن دہشت گردی کا خطرہ ابھی بھی باقی ہے۔