“حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں”

245

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت کی غیر واضح پالیسی کی وجہ سے 10 سکیورٹی اہلکار شہید اور 80 سے زیادہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے، حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ حکومت ایک دن مظاہرین سے مذاکرات کرتی ہے دوسرے دن کہتی یہ عسکری تنظیم ہے، پہلے معاہدہ کرتے ہیں پھر کہتے وزیراعظم کو گزشتہ معاہدے کا علم نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کی غیر سنجیدگی ایک عام معاملے کو بحران میں تبدیل کر دیتی ہے، پاکستان کے پارلیمان نے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کو نمٹنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اس معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد لے کے کر نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرے، نیشنل ایکشن پلان کی موجودگی میں حکومت کی بوکھلاہٹ قابل تشویش ہے۔