ڈینگی وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ، مزید 2افراد انتقال کرگئے

430

کراچی:ڈینگی وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہونے لگا، سندھ میں 61مریض ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 51کیسز صرف کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب میں ڈینگی سے مزید 2افراد انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے شہر  لاہور میں ڈینگی کے 423نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ میں ایک دن میں 232کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ڈینگی کے مریضوں میں آئے روز تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کے بجائے لیت ولعل سے کام لے رہی ہے، شہر میں گندگی کے جگہ جگہ ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور شہر بھر کے گلی محلوں میں سیوریج کا نظام برباد ہونے کے باعث گندا پانی جمع ہے ، جس کے سبب ڈینگی مچھروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہاہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچنے کے لیے گندگی کے ڈھیروں کو فوری طور پر خاتمہ کیا جائے  اور شہر بھر میں خراب سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔