چینی پو لیس سربراہ کا بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کے لئے اعلی معیار کے سکیورٹی اقدامات پر زور

385

چینی ریا ستی قو نصلر اور وزیر برا ئے عوا می تحفظ ژا کھ ژی نے اعلی معیار کے حفاظتی اقدامات کی عملداری کے لئے تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا ہے.

تا کہ بیجنگ 2022 اولمپک اور پیرا لمپک سرمائی گیمز کو بحفاظت اور موثر طر یقے سے منعقد کیا جا ئے-سرمائی اولمپکس سکیو رٹی کے کام با رے کانفرنس میں ژا نے سخت اور جا مع سکیو رٹی اقدا مات کی عملداری اور تمام خطرات کے خلاف احتیا طی تدا بیر کے لئے کو ششوں پر زور دیا.

ژا نے واضح کیا کہ سرمائی او لمپکس کے سکیورٹی کما نڈ سسٹم کو اعلی اہلیت کا مظا ہرہ کر نا چا ہئے تا کہ سکیو رٹی احکامات سکیو رٹی ردعمل نظام کی تمام سطحوں تک پہنچ سکیں اور اس پر بر وقت عمل ہو سکے۔ژا نے اس با ت پر بھی زور دیا کہ سکیو رٹی اور متعدی مرض بارے بچا کے اقدامات منظم طر یقے سے اٹھائے جا ئیں-انہوں نے ہنگا می صورتحال کے لئے بھی بہترین تیاری پر زور دیا۔بدھ کے روز بیجنگ 2022 سر ما ئی او لمپکس کے لئے 100 روزہ کا نٹ ڈان کا آ غاز ہوا اور اسی روز سرمائی اولمپکس کے سکیو رٹی کمانڈ سسٹم کو فعال کیا گیا-