ایک گھنٹے میں 13،000 پاؤنڈز وزن اٹھانے کا عالمی ریکارڈ

414

کینیڈا کے ایک ایتھلیٹ نے اُس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا جب اس نے ایک گھنٹے میں تقریباً 13,000 پاؤنڈ وزن اٹھایا۔

نولن ڈی لیون نے فوکوموٹو فٹنس میں ایک گھنٹے تک ترک گیٹ اپس کرنے کے لیے 70 پاؤنڈ کی کیتلی بال کا استعمال کیا۔

ڈی لیون نے 184 مشقیں مکمل کیں ، جن میں سر پر کیتلی بال رکھتے ہوئے زمین پر گھٹنے ٹیکنے کی پوزیشن پھر کھڑے رہنا شامل ہے۔

لیون نے بی بی سی کو بتایا کہ آخری وقتوں میں تو میں اپنے دماغ میں کہہ رہا تھا، ‘معذرت، میں نہیں کر سکتا۔ میں یہ کام جاری نہیں رکھ سکتا۔’ میں واقعی ہار ماننے والا تھا۔

لیکن ڈی لیون نے ہمت نہیں ہاری اور 10,732.5 پاؤنڈز کے گزشتہ ریکارڈ کو شکست دینے میں کامیاب رہے جو اس سال مئی میں ساتھی کینیڈین کرس کاکس نے قائم کیا تھا۔