آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے شکست دیدی

602

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7وکٹوں سے شکست دے دی، اسٹریلیا نے 155رنز کا ہدف 17ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ سری لنکا کی جانب سے 155رنز کا ہدف ملنے پر ڈیوڈ وارنر نے 42گیندوں پر 65رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ آسٹریلوی کپتان ایر ون فنچ 37رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کے ہاسار نگاڈی سلوا نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پتھم نسانکا 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کوشل پریرا اور چیرتھ اسالانگا نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے شراکت داری میں رنز جوڑے۔ پارٹنرشپ دونوں نے بالترتیب 35،35 رنز اسکور کئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔