بھائی کے ہاتھوں بہنوں کے قتل نے عمان کو ہلا کر رکھ دیا

530

رائل عمان پولیس نے ایک ہولناک قتل کا انکشاف کیا ہے جو مسندم گورنری کے علاقے خاصاب میں پیش آیا. ایک عمانی نوجوان نے اپنی دو بہنوں کو چاقو مار کر ہلاک اور اپنی ماں کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

دی نیشنل نیوز کے مطابق رائل عمان پولیس نے قتل کی واردات سے متعلق بتایا کہ کہ دو لڑکیوں کو ان کے 15 سالہ بھائی نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا ہے جبکہ والدہ کو شدید زخمی ہیں کردیا ہے تاہم ان کی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور زیر سماعت ہے جبکہ دوسری جانب پولیس تحقیقات میں مصروف ہے.

قتل کے اس واقعے سے عمانی صدمے س دوچار ہیں اور کچھ نے اسے الیکٹرانک گیمز سے جوڑا ہے جو تشدد کو بھڑکاتے ہیں جیسے PUBG اور Fortnite۔

باقی اس جرم کا گیم سے کوئی تعلق ہونے کو نہیں مانتے ایک شہری کا کہنا تھا کہ یہ نفسیاتی بدسلوکی ک وجہ سے ہوسکتا ہے. نوجوان گھر کا اکیلا کمانے والا ہو، گھر میں کوئی بڑا اس پر انتہائی غالب ہو اور وہ اس کی عمر سے زیادہ اس پر ذمہ داریاں ڈال رہا ہو۔