محکمہ ریلوئے سکھر مسافروں کو سفری سہولیات دینے میں ناکام

330

سکھر (نمائندہ جسارت) محکمہ ریلوے سکھر ٹرینوں میں مسافروں کو سفری سہولیات دینے میں ناکام ، سفری سہولیات نہ ملنے پر مسافروں کا سکھر اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ، محکمہ ریلوے پاکستان اپ اور ڈاؤن چلنے والی مسافر ٹرینوں میں مسافروں کو سفری سہولیات دینے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے ، سفری سہولیات نہ ملنے پر مسافروں کی بڑی تعداد نے جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اصلاح الدین شیخ کی قیادت میں سکھر اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور وفاقی وزیر ریلوے ، ڈی ایس ریلوے سکھر سمیت دیگر ریلوئے حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں شامل جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اصلاح الدین شیخ ، حبیب خان ، وقار پٹھان ، نعیم الدین ، جلال خان ، لئیق شیخ، رشید خان و دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ریلوے مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے دعوئے تو کرتی ہے لیکن افسوس محکمہ ریلوئے مسافروں کو سفری سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، سکھر ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات ، سیٹیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، پنکھے اور لائٹ خراب ،حالانکہ واش روم میں پانی و لوٹے تک نہیں ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو اپنے اہلخانہ سمیت بچوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، شکایات کے باوجود ڈیوٹی پر موجود ریلوے کا عملہ کان دھرنے کو تیار نہیں ہے الٹا مسافروں کو شکایت پر ریلوئے پولیس کی سرپرستی میں حراساں کیا جا رہا ہے ، مہنگے ٹکٹ خریدنے کے باوجود ٹرینوں میں سفری سہولیات نہ ملنے لمحہ فکریہ بنتا جا رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے محکمہ ریلوئے پاکستان کا واحد قومی ادارہ ہے جسے جان بوجھ کر تباہی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے سکھر ریلوئے اسٹیشن ، روہڑی ریلوے اسٹیشن سمیت ملک کے دیگرریلوے اسٹیشنوں کی حالت بھی ابتر ہو تی جا رہی ہے مظاہرین ، مسافروں و شہری حلقوں نے ، چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعظیم پاکستان ، وفاقی وزیر ریلوے ، سیکرٹری ریلوے ، ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویژن سمیت دیگر بالا حکام سے پاکستان ریلوے کے زیر انتظام چلنے والی مسافر ٹرینوںمیں مسافر حضرات کو سفری سہولیات مہیا نہ کرنے والے عمل کا نوٹس لیکر مسافر وں کو سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
قائم مقام امیر جماعت اسلامی
سکھر کا سائٹ ایریا کادورہ
سکھر( نمائندہ جسارت) قائم امیر قائم مقام جماعت اسلامی ضلع سکھر حافظ امان اللہ تنیونے سائٹ ایریا سکھر کا دورہ کیا، انکے ہمراہ جماعت اسلامی سکھر شہر کے جنرل سیکرٹری عبدالحلیم تنیو، امیر جماعت اسلامی پنو عاقل عبدالکریم اندھڑ اور صدر جے آئی یوتھ ضلع سکھر عبدالحمید تنیو ،جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ ضلع سکھر ساجد علی تنیو بھی تھے۔ رہنماؤں نے زیر تعمیر مدرسہ و مسجد کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ترقیاتی کام کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔