میرپورخاص،نیو سول اسپتال کے گودام سے ایک جنریٹر اور گیس سلنڈر چوری

195

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) نیو سول سپتال کے گودام سے ایک جنریٹر اور گیس سلنڈر چوری ہو گیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔ میرپورخاص میں نئے تعمیر ہونے والے ضلعی ہیڈ کوارٹر سول اسپتال کے گودام سے ایک جنریٹر اور گیس سلنڈر چوری ہو گیا ۔پولیس کے مطابق واردات کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے جبکہ ایف آئی آر کیلیے سرکاری لیٹر موصول ہوگا تو ایف آئی آر درج کی جائے گی تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔