ٹنڈو محمد خان ،محکمہ صحت میں ڈیلی ویجز پر 82 ملازمین کی بھرتی پر احتجاج

213

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) محکمہ صحت میں ڈیلی ویجز پر 82 ملازمین کی بھرتی ، سول سوسائٹی سراپا احتجاج ، محکمہ صحت میں بھرتی کے دوران اقرباپروری کا مظاہرہ کیا گیا ، 2 روز قبل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا چارج سنبھالنے والے آفیسر نے من پسندافراد کو آرڈر جاری کردیے ، سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے تشویش کا اظہار ، انسان دوست ٹرسٹ کا بھرتی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت ٹنڈومحمدخان میں 2 روز قبل تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جاوید میمن نے 82 ڈیلی ویجز ملازمین کو آفر لیٹر جاری کردیے ، محکمہ صحت کی جانب سے چند روز قبل ڈیلی ویجز پر بھرتی کا اشتہار جاری کیا گیا تھا جس کے بعد امیدواروں سے انٹرویو لیے گئے اور اب محکمہ صحت کی جانب سے 82 افراد کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کرنے کے آرڈر جاری کیے گئے ہیں ، جس پر سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بوگس بھرتی قرار دیتے ہوئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا تو دوسری جانب انسان دوست ٹرسٹ ٹنڈومحمدخان کی جانب سے زاہد جسکانی کی قیادت میں محکمہ صحت میں بوگس اور سیاسی بھرتیوں کیخلاف پریس کلب ٹنڈومحمدخان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت میں غریب و بیروزگار نوجوانوں کو نظر انداز کر کے ایک سیاسی پارٹی کے کارکنان کو فائدہ پہنچایا گیا ہے ، جبکہ محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے بھی اپنے ہی رشتیداروں کو نوازا گیا ہے جوکہ میرٹ کا قتل عام ہے ، جس کیخلاف ہم بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے او ر اگر محکمہ صحت میں بوگس و جعلی بھرتی کو فوری طور پر نا روکا گیا تو عدالت کا دروازہ بھی کھٹ کھٹائیں گے۔
ٹنڈومحمد خان ، کشمیریو کی حمایت میں ریلی کا انعقاد
ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی ، جس میں ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی ، ایس ایس پی عابد بلوچ ، ایڈمنسٹریٹر انور علی میمن سمیت مختلف محکموں کے افسران ، سماجی تنظیم کے کارکنان و شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔