حیسکو چیف کی جانب سے ٹیلی فونک کچہری کا انعقاد کیا گیا

144

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو کی پہچان میٹھی اور شائستہ زبان کے نعرے کے تحت حیسکو چیف انجینئر ریحان حمید کی جانب سے حیسکو ریجن کے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ٹیلیفونک کچہری کا انعقاد کیا گیا، کچہری کے دوران حیسکو چیف نے آنے والی فون کال خود رسیو کر کے بجلی سے متعلق شکایات سنیں اور وہاں موجود دیگر حیسکو افسران کو بروقت شکایات حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ حیسکو چیف کا کہنا ہے کہ ہر پندرہ دن بعد اس طرح کی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوام کے بجلی سے متعلق مسائل کا ازالہ ہوسکے۔ کھلی کچہری کے دوران 35 شکایات موصول ہوئیں، 20 شکایات موقع پر حل جبکہ 15 شکایات کے فوری حل کیلیے متعلقہ اے سی صاحبان کو احکامات جاری کیے گیے۔ اس موقع پر حیسکو کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبدالرحیم سومرو، جنرل مینیجر ٹیکنیکل گُل منیر سورہیو، اے سی سرکل ون نثار میمن، ایس ای لار غفور شیخ، فیڈرل کمپلین سیل انچارج میڈم امبر شاہ، انچارج پی ایم یو محمد علی، اے پی ایس سمیع الدین، ترجمان حیسکو صادق کُبر، پی ایس او عمران شیخ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ایدھی فائونڈیشن کی لینڈ لائن فون سروس کاٹ دی گئی
حیدرآباد(اسٹاف رپروٹر) ایدھی فائونڈیشن کی لینڈ لائن فون سروس کاٹ دی گئی،ٹیلی فون سروس بند ایدھی فاؤنڈیشن کے زونل انچارج معراج کے مطابق پانچ روز سے ایدھی فائونڈیشن کی فری ٹیلیفون سروس بند ایدھی پر روزانہ سیکڑوں فون کالز آتی ہیں اور ایمبولینسز فراہم کرتے ہیںپی ٹی سی ایل کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ کمشنر حیدرآباد جب تک لیٹر بناکر نہیں دیں گے فون سروس بحال نہیں ہوگی لینڈ لائن فون سروس بحال نہیں ہوئی تو کسی بڑی ایمرجنسی میں سروس دینا مشکل ہوگا۔