حیسکو چیف کی عوام مسائل فون پر سننا صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے

139

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو چیف ریحان حمید کی جانب سے عوامی مسائل ٹیلی فون ہر سنا صرف فوٹو سیکشن تک محدود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نثار کوٹھی کے رہائشی سعید احمد قریشی نے کیا۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لیاقت کالونی پر تعینات ایس ڈی او اویس میمن نے حیسکو چیف کے پی ایس او عمران شیخ کو ایک لاکھ روپے بطور رشوت دینے کے بعد پوسٹنگ لیاقت کالونی سب ڈویژن کی پوسٹنگ حاصل کرکے صارفین کا جینا دشوار کیا ہوا ہے ٹرانسفارمر کے لنک کاٹ کر 50ہزار روپے رشوت طلب کرنا مانگنا سمیت بیوہ اور غریب عوام کے میٹر اتار کر رشوت طلب کرنا روز کا معمول بن گیاہے جس کی شکایت کئی بار حیسکو چیف ریحان حمید کے ذاتی نمبر پر واٹس اپ کی گئی جبکہ او ڈی سمیت ای سی اور ایکسیئن گاڑی کھاتہ کو بھی کی گئی لیکن کسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا کیونکہ اویس میمن نے پیسے دیکر پوسٹنگ حاصل کی ہے آج سوشل میڈیا پر حیسکو چیف سمیت دیگر افسران عوامی مسائل حل کرنے کیلیے فوٹو سیشن کرارہے ہیں۔ سماجی رہنما سعید قریشی نے ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب ایم این اے،ایم پی اے سمیت وفاقی وزیر پانی و بجلی حامد رضا سے اپیل کی کہ وہ راشی افسروں کیخلاف آواز اٹھائے اور ایس ڈی او اویس میمن کی رشوت بازاری کو بند کرائے۔