پاکستان ہر مشکل وقت میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے

245

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کمشنر حیدر آباد محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور پاکستان کے عوام ہر مشکل وقت میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے وہ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے یوم سیاہ کے موقع پر میڈیا سے باتیں کر رہے تھے۔ انہوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں پر کیے جانے والے ظلم اور بربریت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے کہ وہ ایک ظالم ملک ہے جو کہ کشمیری مسلمانوں کا حق خود ارادیت غضب کر کے بیٹھا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد قائم اکبر نمائی نے کہا کہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا یہ سلسلہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنے تک جاری رہے گا اور ہم پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں پر بھارتی مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے رہیں گے۔ ریلی میں ڈی او پرائمری پیر غلام محی الدین، مختار کار زوہیب میمن، عبدالغنی پریو، دانش سہتو، فہیم خان اور زاہد بالادی و دیگر متعلقہ افسران سمیت اساتذہ اور طالب علموں نے بھرپور شرکت کی شرکا کے ہاتھ میں پلے کارڈ اور بینرز تھے جن پر کشمیر سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔