حیدرآباد،حیسکو چیف کی جانب سے اْن لائن کچہری کا انعقاد

134

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو انتظامیہ کی جانب سے حیسکو ریجن کے13اضلاع کے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے فوری حل کیلیے آج صبح 10بجے سے دوپہر12.00بجے تک 2گھنٹے حیسکو چیف ریحان حمیدنے خود ٹیلی فونک ONLINE۔کچہری کی۔جس میں لطیف آباد، ہیرآباد ، پھلیلی، عمر کوٹ ، جھول، اڈیرولال،گولارچی اورقاضی احمد کے علاقوں سے ٹوٹل 35شکایات جن میں ڈیڈکشن بل اور نیو کنکشن کے حوالے سے موصل ہوئیں جن میں سے 20شکایات موقع پر ہی حل کی گئیں اورباقی 15شکایات کے فوری حل کیلیے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریحان حمید نے متعلقہ S.Esکو ہدایات دیں کہ جلد از جلد حل کرکے رپورٹ کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ حیسکو کی پہچان میٹھی اور شائستہ زبان کی پالیسی کے تحت مہینے میں 2مرتبہ ٹیلی فونک ONLINEای۔کچہری کریں تاکہ صارفین کی زیادہ سے زیادہ شکایات کا فوری ازالہ ہوسکے۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریحان حمید نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ ٹیلی فونک ONLINEای۔کچہری میں جب بھی کال کریں اپنا نام اور اپنے بجلی کے بل کا ریفرینس نمبر جو کہ11ہندسوں پر مشتمل ہے ضرور بتائیں۔تاکہ ہم اپنے رجسٹرڈ کنسیومر کی شکایات کوفوری حل کرسکیں۔ حیسکو کے واجبات کی ادائیگی بروقت کریں تاکہ آپ کا بجلی کنکشن بحال رہے۔ غیر قانونی بجلی کے استعمال سے گریزکریں، عام بلب کی جگہ انرجی سیور کا استعمال کریں اور اپنے بجلی کے بل میں رعایت حاصل کریں۔ واضح رہے کہ ٹیلی فونک ONLINEای۔کچہری میں چیف آپریٹنگ آفیسر عبدالرحیم سومرو،جنر ل مینجر ٹیکنیکل گل منیر سرہیو،سپرنٹنڈنگ انجینئر حیدرآباد نثار احمد میمن،،سپرنٹنڈنگ انجینئر لاڑ عبدالغفور شیخ،فیڈرل کمپلینٹ سیل کی انچارج امبر شاہ جبکہ PMDUکے انچارج محمد علی اور ڈپٹی منیجر پبلک ریلشنز محمدصادق کبر موجودتھے۔