حیدرآباد: گدو چوک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق

229

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حسین آباد گدو چوک کے قریب 17سالہ علی رضا چاچڑ کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرین پاکستان ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کشمور کا رہائشی تھا اور ریلوے ٹریک کے قریب کالونی میں رہائش پذیر تھا ٹیوشن پڑھنے کے لیے جانے کیلےے پٹڑی عبور کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آ گیا اطلاع ملنے پر ایدھی رضا کاروں نے لڑکے کی لاش سول اسپتال حیدرآباد پہنچا دی ۔