مظاہرین پر ظلم کرنیوالوں کو حکومت کرنیکا حق نہیں‘ فضل الرحمن

257

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جو حکومت مظاہرین کو مارے اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا کالعدم تنظیم کا جمہوری اور قانونی حق ہے، لاہور میں ان پر تشدد کیا گیا، انسانی حقوق پامال ہوئے ہیں، مظاہرین کا ایک مطالبہ ہے جس کے حق میں وہ احتجاج کر رہے ہیں، نواز شریف کے خلاف مظاہرہ ٹھیک تھا اور عمران خان کے خلاف غلط ہے؟، حکومت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں، معاملات کو شائستگی سے حل کیا جائے، جو حکومت مظاہرین کو مارے اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے آنے والی حکومت کیسے بلدیاتی انتخابات کراسکتی ہے، الیکشن کمیشن خود اعتراف کررہا ہے کہ ووٹر لسٹیں مشکوک ہیں، اور ووٹرز کی تصدیق کا عمل شروع کررہے ہیں، ہم اس بلدیاتی الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے، مشکوک انتخابی فہرستوں پر الیکشن کرانے کا کیا معنی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کو ہٹانے کےلیے میدان عمل میں ہیں، اور پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر ہے، ہمارا مطالبہ ہی عام انتخابات کا ہے، دھاندلی کی پیداوار حکومت کے زیرسایہ انتخابات کیسے قبول کر سکتے ہیں، بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ زیرغور ہے، الیکشن کمیشن میں اپنے تحفظات پیش کریں گے، آئینی و قانونی ماہرین سے مشورہ کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم رہنماو¿ں کو بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور تجویز دی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی بجائے عام انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا کا محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل کے علاوہ آفتاب شیر پاو¿ اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے قائدین سے بھی رابطہ کیا ہے اور پی ڈی ایم رہنماو¿ں کے سامنے بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پیش کی۔