بھارت نے آج کے دن کشمیر میں ظلم کا آغاز کیا تھا، مشعال ملک

252

اسلام آباد( آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہندوستان نے کشمیر میں ظلم کا آغاز کیا تھا۔بدھ کے روز نے ٹوئٹ پیغام میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی ظلم بربریت 74 سال بعد بھی جاری ہے جبکہ آج کے دن ہندوستانی دہشت گرد آرمی جنت نظر وادی میں داخل ہوئی تھی۔بدقسمتی سے یو این او کی لسٹ میں سب سے پرانا مسئلہ آج تک حل نہ ہو سکا، یو این او اپنی ہی قراردادوں پر آج
تک عمل کرنے میں ناکام رہا ہے۔مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔ بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔