جن وزرا نے ٹی ایل پی سے معاہدہ کیا وہ ذمہ داری لیں،فیصل واوڈا

122

کراچی(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جن وزرا نے کالعدم ٹی ایل پی سے معاہدہ کیا وہ خود ذمہ داری لیں ،معاملہ وزیراعظم پر نہ ڈالیں۔ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں،تمام مسلمان نبی کریم ﷺسے محبت کرتے ہیں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مسئلے کاحل فوری طورپر امام کعبہ اور متولی روضہ رسولﷺ کو بلا کر نکالا جاسکتا ہے، بعد میں تمام مسلمان ممالک مل کے اس کا مستقل حل تلاش کر سکتے ہیں۔