شرعی لحاظ سے کسی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ ٹھیک نہیں،قبلہ ایاز

34

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ شرعی لحاظ سے کسی ملک کے سفیر کو نکالنے کا مطالبہ ٹھیک نہیں، فرانس کے سفیر کو نکالنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ فرانسیسی سفیر کے سامنے اپنا مﺅقف پیش کیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریات کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ احتجاج کے اپنے طریقے ہوتے ہیں،کسی ملک کے سفیر کو نکالنے کے مطالبے میں کوئی وزن نہیں ہے، فرانس کے سفیر کو نکالنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شرعی لحاظ سے بھی کسی ملک کے سفیر کو نکالنے کا مطالبہ ٹھیک نہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ فرانس کے سفیر اور دیگر دیگر ممالک کے سامنے اپنا مﺅقف پیش کیا جائے۔