ایران: گیس اسٹیشنوں پر سائبر حملہ ایندھن کی فراہمی متاثر

516
تہران: سائبر حملے کے بعد ایندھن کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں‘ چھوٹی تصویر میں پیٹرول پمپ بند نظر آرہے ہیں

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں سائبر حملے کے باعث گیس اسٹیشن بری طرح متاثر ہوئے اور ایندھن کی فراہمی معطل ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ گیس اسٹیشن کے ری فیولنگ سسٹم پر سائبر حملے کے بعد شدید مشکلات کا سامنا رہا،تاہم اب حالات اب معمول پر آگئے ہیں۔ سائبر حملے سے ملک کے 4 ہزار 300 گیس اسٹیشنوں پر ایندھن کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔ ایرانی حکام کی جانب سے سائبر حملے کی تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سائبر حملے کے بعد اسٹیشنوں کے بل بورڈ پر حکومت مخالف پیغامات نشر ہونے لگے ، جن میں خامنہ ای کو چیلنج کیا گیا تھا۔