حارث روف عالمی کپ میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے5ویں پاکستانی بولر

495

نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے سپر۔12 کے میچ میں پاکستان کی تیز بولر حارث روف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 5 وکٹ سے جیت دلانے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 4 اوور میں 22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیاجو انکی اس قسم کے کرکٹ میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ اس سے پہلے انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی4 اوور میں29رنز دیکر3 وکٹ تھی جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں18 دسمبر2020 کو انجام دی تھی۔اس میچ میں پاکستان کو5وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں ابھی تک پاکستان کے 5 بولروں نے 9 مرتبہ ایک اننگز میں 4 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔پاکستا ن کے لیے ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ تیز بولر عمر گل کے پاس ہے جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف اوول میں13 جون 2009 کو ہوئے میچ میں تین اوور میں چھ رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ اس میچ میں پاکستان نے چھ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ڈربن میں اسکاٹ لینڈ میں 12 ستمبر2007 کو ہوئے میچ میں عمر گل نے دوسری مرتبہ ایک اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اس میچ میں انہوں نے چار اوور میں 25 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ پاکستان نے اس میچ میں 51 رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔سعید اجمل تین مرتبہ ایک اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس آف اسپنر نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں آئیر لینڈ کے خلاف اوول میں15 جون 2009 کو ایسا کیا تھا۔ انہوں نے چار اوور میں19رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جسکی بدولت پاکستان نے 39 رنز سے میچ جیتا تھا۔گروس آئسلیٹ میں 10 مئی2010 کو جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان نے 11 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔پاکستان کی جیت میں ایک اہم کردارسعید اجمل نے انجام دیا تھا۔ وہ چار اوور میں 26 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔تیسری مرتبہ سعید اجمل نے نیوزی لینڈ کے خلاف پالے کیلے میں23 ستمبر2012 کو ہوئے میچ میں ایسا کیا تھا۔ انہوں نے چار اوور میں30 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا اور پاکستان کو13 رنز سے جیت دلائی تھی۔لیگ بریک گگلی بولنگ کرانے والے شاہد آٖفریدی نے 2 مرتبہ ایک میچ میں 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے اور دونوں مرتبہ پاکستان کو جیت دلائی ہے۔ ایسا انہوں نے پہلی مرتبہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف ڈربن میں12 ستمبر2007 کو ہوئے میچ میں کیا تھا۔ انہوں نے اس میچ میں19 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ پاکستان نے51 رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔ یہ شاہدآٖفریدی کا عالمی کپ میں پہلا میچ بھی تھا۔لارڈز میں نیدر لینڈ کے خلاف 9 جون 2009کو ہوئے میچ میں شاہد آٖفریدی چار اوور میں 11رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ اس میچ میں پاکستان نے82 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔تیز بولر محمد آصف نے ڈربن میں14 ستمبر2007 کو بھارت کے خلاف چار اوور میں 18 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ اس میچ میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ میچ ٹائی رہا تھا جس کے بعد بال آوٹ ہوا تھا۔بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں نو وکٹ پر 141 رن بنائے تھے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 141 رن بنائے تھے جسکی وجہ سے میچ ٹائی رہا تھا۔