قومی اسکواڈ میں شامل ریزور کھلاڑیوں کی پریکٹس

136

دبئی (نمائندہ خصوصی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز آرام کیا۔ جب کہ ریزور کھلاڑیوں نے اس دوران تربیتی سیشن میں حصہ لے کر تینوں شعبوں بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ میں بھرپور مشقیں جاری رکھیں۔ قومی اسکواڈ میں شامل دیگر6 کھلاڑیوں میں فراز احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر اور خوشدل شاہ، حیدر علی اور عثمان قادر کی شرکت کی۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔جبکہ قومی اسکواڈ شام 6 سے رات 9 بجے تک آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کرے گا۔