یادگاری فٹبال، لسبیلہ اسٹوڈنٹس ،ماڑی پور بلوچ اور نیشنل فائٹر کی فتوحات

99

کراچی (اے پی پی )یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں لسبیلہ اسٹوڈنٹس ،ماڑی پور بلوچ اور نیشنل فائٹر نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابیاں حاصل کرلیں۔آل کراچی کیپٹن محمد یونس ،کیپٹن عبدالعلیم ،لالہ عرفان یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ سیکریٹری عبدالعزیز کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں لسبیلہ اسٹوڈنٹس نے مد مقابل ملک اسٹار کو 2-1سے شکست دیدی ،دوسرے میچ میں سابقہ کراچی چمپئن ماڑی پور بلوچ نے شرافی محمدن کو پنالٹی ککس پر شکست سے دو چار کردیا ،جبکہ تیسرے اور آخری میچ نیشنل فائٹر نے مد مقابل یاسین اسٹار کو 2-0سے ہرانے میں کامیاب رہی۔