وزارت اسپورٹس کی12سال سے کم عمر بچوں کوا سٹیڈیم جانے کی مشروط اجازت

112

ریاض (جسارت نیوز)سعودی عرب کی وزارت اسپورٹس نے 12 سال سے کم عمر کے بچوں کوا سٹیڈیم جانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے وزارت اسپورٹس کے حوالے سے بتایاکہ 12 سال سے کم عمر کے ایسے بچے جو سعودی عرب میں منظور شدہ کورونا ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں لے چکے ہیں وہ ا سٹیڈیم جا سکتے ہیں۔بیان میں وزارت اسپورٹس نے اسٹیڈیمز اور اسپورٹس اداروں میں شائقین کے حوالے سے کورونا ایس او پیز اپ ڈیٹ کیے ہیں جس میں وزارت نے اسٹیڈیم اور کسی بھی اسپورٹس ادارے میں جانے سے قبل ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔