ایس ایس جی سی اورقومی جامعہ برائے کمپیوٹر وعلومِ ظہوری سائنس کے درمیان معاہدہ

251

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) اورقومی جامعہ برائے کمپیوٹر وعلومِ ظہوری سائنس نے انڈسٹری اکیڈمیہ تعاون مہم کے حصے کے طور پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس اقدام کا مقصد انڈسٹری اوراکیڈمیہ اور خاص طور پر ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے شعبے میں حائل فاصلوں کو ختم کرنا ہے۔یونیورسٹی کی نمائندگی ان کے کراچی کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عاطف طاہر اور دیگر فیکلٹی ممبران نے کی۔ایس ایس جی سی کی جانب سے ایم ڈی عمران منیار نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ایم او یو صنعت اور اکیڈمی کے درمیان قریبی تحقیقی تعاون کے پیش خیمہ کے طور پر کام کرے گا۔تقریب کے موقع پر سعید اے لاریک ، اے ڈی ایم ڈی (یو ایف جی) اور سعید رضوی ، ایس جی ایم (یو ایف جی) بھی دستخط کنندگان میں شامل تھے۔اس موقع پر دونوں تنظیموں کے نمائندگان نے ایک دوسرے کے ساتھ ممکنہ مواقع اور تعاون کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔