دراز ہر ماہ کسٹمر ریفنڈز پر 50,000 امریکی ڈالرز خرچ کرتا ہے

319

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ای-کامرس پلیٹ فارم دراز، ہر ماہ کسٹمر ریفنڈ پر 50,000امریکی ڈالرز خرچ کرتا ہے۔ کسٹمر-فرسٹ کی حکمت عملی پر پختہ یقین رکھنے والے دراز نے صارفین کا اطمینان یقینی بنانے کے لیے مزید ایک قدم اٹھایا ہے۔تیزرفتار اور متحرک کاروباری منظر نامے میں کسٹمر کا تجربہ برانڈ میں اہم فرق پیدا کرتا ہے – حتی ّ کہ قیمت اور مصنوعات سے بھی بڑھ کر،صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے یکساں طور پر اس بات کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے ای-کامرس میں عرفہ مقام (giant) رکھنے والے ادارے نے فوری ڈلیوری کے میکانزم کی تیاری اور متعدد پیمنٹ آپشنز جیسے کثیر اقدامات کیے ہیں۔اس بارے میں درازکے چیف کسٹمر آفیسر، احمر زوہیب سید نے کہا:’’دراز میں کسٹمر کا تجربہ صرف کسٹمر سروس ڈپارٹمنٹ میں ہی نہیں پایا جاتا ہے بلکہ ہم ہر ڈپارٹمنٹ میں ایسے ماحول پیدا کر رہے ہیں ۔