روپے کے مقابلے میں تیزی سے بڑھتے ڈالر کی قدر کو بریک لگ گیا

353

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں تیزی سے بڑھتے ڈالر کوقدر کو بریک لگ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1.90روپے کی کمی رونما ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 175.20روپے سے کم ہو کر173.20روپے اور قیمت فروخت 175.30 روپے سے کم ہوکر173.40روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 1.70روپے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 175.70روپے سے کم ہو کر174روپے ہو گئی ۔