پولیس نے مختلف کارروائیوں میں66ملزمان کوگرفتارکرلیا

146

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی کارروائیوں کے دوران66ملزمان کوگرفتارکرلیا،گرفتار شدگان قتل منشیات فروشی ،ڈکیتی و رہزنی اور موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے،گرفتار شدگان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، منشیات، مسروقہ موٹر سائیکلیں اور دوسری غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئیں،تفصیلات کے مطابق عز یز آباد ،لیاقت آباد ،تیموریہ ،گلبرگ ،پیر آباد ،منگھو پیر ،گلشن معمار،بلال کالونی اور پاکستان بازار پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 38ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار شدگان میں امیر زیب، امبر خان، رحیم، عدنان، امجد علی اور عبدالباری، نعمت علی‘ شاہ جہاں ، شجاع ،صفدر،مکرم ،عبدالعزیز،باچا خان شامل ہیں، گرفتار شدگان قتل ،منشیات فروشی ڈکیتی و رہزنی اور موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے ،ضلع ملیر پولیس نے ملیر کے مختلف تھانوں کی حدود سے 27 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔