کشمیر ی عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے، گورنر

137

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر بھارتی قبضے کے خلاف یومِ سیاہ کے موقع پرگورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ممبر ممالک کی اجتماعی ذمے داری ہے کہ وہ بھارت سے اپنی بین الاقوامی ذمے داریوں کی تعمیل کو یقینی بنائے اور اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعے کے پرامن حل کو بھی یقینی بنایا جائے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ واحد راستہ ہے جو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنا سکتا ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا اور کشمیر کے حق خود ارادیت کے حصول تک پاکستانی عوام کشمیری بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔