کلیم امام نے ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کی بلڈنگ کا افتتاح کردیا

154

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس سید کلیم امام کی جانب سے کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کو باآسانی ایک صاف ستھرے ماحول میں بنا کسی مشکل کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔آئی جی موٹروے سید کلیم امام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس کی جانب سے عوام کو بہتر اور آسان سہولیات فراہم کرتے ہوئے اس ڈرائیونگ لائسنس فیسلیٹیشن سینٹر کی بنیاد رکھی جا رہی ہے اس ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کو ایک ماہ بعد باقاعدہ طور پر فعال کر دیا جائے گا۔ جس کے تحت عوام کو باآسانی ایک صاف ستھرے ماحول میں بنا کسی مشکل کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔