ذہنی صحت کے بغیر جسمانی صحت کا تصور ممکن نہیں،ماہرین

154

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹراقبال آفریدی نے کہا کہ دماغی صحت مکمل جسمانی، ذہنی، سماجی اور روحانی تندرستی کا نام ہے اور صرف بیماری کا نہ ہونا ہی نہیں ہے، ذہنی صحت کے بغیر جسمانی صحت کا تصور ممکن نہیں ،ایک مستحکم ذہن ہی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور ادراک کرسکتاہے، زندگی کی پریشانیوں سے نمٹ سکتاہے اور ملک وقوم کی فلاح میں اپنا کردار اداکرسکتاہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ کراچی کے سینٹر آف ہیلتھ اینڈ ویل بِینگ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار بعنوان : ’’چلوبات کرتے ہیں: آپ کو کیا پریشان کررہاہے؟‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ دنیا بھر بشمول پاکستان میں ذہنی بیماریوں کی شرح میں روز بروز اضافہ ہورہاہے ۔شعبہ نفسیات جامعہ کراچی کی پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال نے کہا کہ شعوری اور معلوماتی سیمینار ز وقت کی اہم ضرورت ہے۔