الخدمت کے تحت مختلف علاقوں میں 3 مفت میڈیکل کیمپس

165

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں 3مفت جنرل وآئی کیمپس کا اہتمام کیا گیا ۔میڈیکل کیمپس میں مجموعی طور پر 405افراد کا معائنہ کیا گیا ۔کیمپس کا اہتمام ضلع وسطی کے علاقے عرفات ٹاؤن ،ضلع قائدین کے علاقے لسبیلہ اور نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں کیا گیا،جس میں ماہر جنرل فز یشن ڈاکٹر ہمایوں فرخ کی قیادت میں 4میل ڈاکٹرولیڈی ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے خدمات انجام دیں۔نارتھ ناظم آباد میں 115،عرفات ٹاؤن میں 170اورلسبیلہ میں 120افراد کا معائنہ کیا گیا۔ کیمپس میں 76افراد کے بلڈ شوگر ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 21مریضوں کو موتیا کے ٹیسٹ تجویز کیے گئے۔ موتیاکے ان مریضوں کو آپریشن کیلیے تاریخ دی جائے گی اور انہیںمعیاری لینز بھی لگائے جائیں گے جن کے اخراجات الخدمت برداشت کر ے گی۔میڈیکل کیمپس میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں اور جنرل فزیشنز نے مریضوں کو صحت اور آنکھوں کی صحت کے حوالے سے مفید مشورے دیے۔ مریضوں کو میں مفت دوائیںبھی فراہم کی گئیں۔