ملک میں کورونا سے مزید 9 جاں بحق، 706 نئے کیسز رپورٹ

236

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 9 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 414 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 9 مریض انتقال کرگئے جب کہ 706 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 27 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 439 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 19 ہزار 174 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار 776 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 522 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 557 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 48 ہزار 697 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 653 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 983 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 904 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 18 ہزار 766 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 723 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 341 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 733 اموات اور 1 لاکھ 69 ہزار 649 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 813 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 357 ہے۔ اسلام آباد میں 938 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 5 ہزار 518 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 455 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 83 ہے۔ آزاد کشمیر میں 740 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 632 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 220 جب کہ فعال کیسز کی 99 ہے۔ صوبے میں 356 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 765 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 387 جب کہ فعال کیسز 54 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 147 مریض صحت یاب ہوئے۔