کرونا کیسز کی شرح میں معمولی اضافہ، ایک دن میں 706 کیسز رپورٹ

212

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں 706 کیسز رپورٹ اور 9 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار486 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 706 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1.42 فیصد رہی۔

گزشتہ روز ملک میں کورونا سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 414 ہو گئی۔

ملک میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 27 ہوگئی ہے جن میں سے 12 لاکھ 19 ہزار 174 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 439 ہے، جن میں سے ایک ہزار 408 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔