چیئرمین پی سی بی کے اخراجات کی رپورٹ پبلک، کئی مراعات لینے سے انکار

419

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین رمیز راجہ کے اخراجات کی رپورٹ پبلک کردی ہے، جس کے مطابق چیئر مین پی سی بی رمیز راجا ذاتی حیثیت میں کوئی مراعات نہیں لے رہے۔

پی سی بی کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق رمیز راجا نے 70 ہزار روپے کا ڈیلی الاؤنس بھی نہیں لیا جو ان کا استحاق تھا، رمیز راجا پیٹرول، موبائل، گھر کا کرایہ، گھریلو ڈرائیوراور میڈیکل سمیت بہت سی مراعات سے استفادہ نہیں کررہے جو سابق سربراہان لیتے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے 13 ستمبر کو عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد سے ایک لاکھ 50 ہزار 424 روپے کے اخراجات کیے، رمیز راجہ نے وہیکل الاوئنس کی مد میں 54 ہزار 247 روپے خرچ کیے،سیکیورٹی گارڈ اور سروینٹس کی مد میں21 ہزار600 روپے خرچ کیے گئے۔ ڈیلی الاؤنس اور ہوٹل اخراجات کی مد میں 67 ہزار 945 روپے خرچ ہوئے۔ رمیزراجہ نے 6 ہزار 632 روپے بزنس انٹرٹینمنٹ کی مد میں خرچ کیے۔