وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

131

لاہور: مقامی عدالت نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایڈیشنل اینڈ سیشن کورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے سماعت کی۔ عدالت میں عدم پیشی پر شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے شہباز گل کو یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ نجی کمپنی نے شہباز گل کے خلاف دعوی دائر کر رکھا ہے جس میں کمپنی کا مؤقف ہے کہ شہباز گل نے ٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے الزامات لگائے۔