مائیکل جورڈن کے جوتے اسپورٹ کی تاریخ میں مہنگے ترین قرار

510

عالمی سطح پر مقبول باسکٹ بالر مائیکل جورڈن کے نائیکی کے جوتے ریکارڈ توڑ قیمت 1.47 ملین ڈالر میں فروخت ہوئے ہیں۔

یہ جوتے مائیکل جورڈن نے شکاگو بُلز نامی ٹیم کے ساتھ اپنے سیزن کے دوران پہنے تھے جنہیں اب لاس ویگاس میں نیلامی کے دوران پیش کیا گیا تھا. 

نیلام گھر سوتھبیز نے کہا کہ سفید اور سرخ نائکی ایئر شپس، جنہیں جورڈن نے 1984 میں بُلز کے ساتھ اپنے پانچویں کھیل کے دوران پہنا تھا، نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے. اسپورٹ کی تاریخ میں کسی بھی پہنے گئے جوتوں کی اتنی بولی کبھی نہیں لگی.

اس فروخت نے 615,000 ڈالرز کے پچھلے ریکارڈ کو مات دے دی جو اس وقت قائم کیا گیا تھا جب جورڈن کے ہی پہنے ہوئے جوتوں کا ایک اور جوڑا اگست 2020 میں نیلام گھر کرسٹیز نے فروخت کیا تھا۔