حکومت کا ٹی ایل پی  سے نمٹنے کیلیے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

279
وفاقی حکومت کی کراچی میں اسٹریٹ کرائمز روکنے کیلیے تجویز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنجاب میں کالعدم تنظیم  تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے مظاہروں کو روکنے کے لیے لاہور سمیت صوبے بھر میں  60 روز کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم ٹی ایل پی  سے نمٹنے  کے لیے پنجاب میں کراچی کے طرز پر 60 روز کے لیے رینجرز تعینات کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سے کئی مرتبہ رابطے کیے لیکن کوئی فیصلہ نہ ہوسکا، کابینہ سے مشاورت کے بعد پنجاب بھر میں رینجرز تعینات کر رہے ہیں تاکہ ملک میں امن ہو، پاکستان پر کافی دباؤ ہے۔

شیخ رشید نے کہاکہ ہمیں  خدشہ ہےکہ کالعدم قراردی گئی تنظیم عالمی دہشت گردتنظیموں میں نہ آجائے، فرانس کاسفیرپاکستان میں نہیں ہے، فرانس کاسفارتخانہ بند نہیں کرسکتے۔